فلوریڈا: طیارے کی کریش لینڈنگ ساحل پر چہل قدمی کرنیوالا شہری ہلاک

Florida

Florida

میامی (جیوڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی علاقے میں ایک چھوٹے طیارے کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں چہل قدمی کرنے والا ایک شہری ہلاک اور اس کی بیٹی شدید زخمی ہو گئی، تاہم طیارے میں سوار دو نوں افراد محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث ساحلی علاقے میں کریش لینڈنگ کررہا تھا کہ اس دوران چہل قدمی کرنے والا ایک شخص اور اس کی بیٹی جہاز کی زد میں آگئے۔ زخمی لڑکی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔