جعلی نوٹوں کی بھر مار تاجر اور خریدار چکرا کر رہ گئے

Fake Notes

Fake Notes

سرگودھا (جیوڈیسک) جعلی نوٹوں کی بھر مار نے تاجروں اور کاروباری طبقے کو پریشان کئے رکھا۔ جعلی کرنسی کا دھندہ کرنے والے کئی گروہ صورتحال کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے سر گرم عمل ہیں۔

زیادہ بھر مار 500 اور 1000 روپے والے جعلی نوٹوں کی ہے جو وسیع پیمانے پر پھیلائے گئے ہیں۔ جعلی نوٹ اصل نوٹوں سے بے حد مشابہت رکھتے ہیں جس کی وجہ سے نوٹ لینے والے دھوکہ کھا تے رہے بلکہ نوٹ چیک کرنے والی مشینیں بھی اس نقل کی پہچان کرنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہیں۔

جب تاجر یا خریدار رقم بینک میں جمع کروانے جائے تو اس پر جعلی نوٹوں کا عقدہ کھلتا ہے۔ شہریو ں نے انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔