کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی میں ساحل سمندر پر ڈوبنے سے ہونے والی اموات پر افسوس کا ااظہار کرتے ہوئے وفاقی اداروں کو لاشیں نکالنے میں مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عید کے روز یہ ایک قومی سانحہ ہے۔ایک بیان میں وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی میں سمندر میں ڈوبنے سے ہونےو الی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے وفاقی اداروں کو ہدایت کی کہ ڈوبنے والوں کی لاشیں نکالنے میں مدد فراہم کی جائے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی سانحے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں سابق صدر نے کہا کہ ان کی ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ صوبائی حکومت معاملے کی تحقیقات کرے اور مستقبل میں اس طرح کے حادثات کی روک تھام کےلیے اقدامات کیے جائیں۔