دہشت گرد پاکستان کے کھلے دشمن ہیں، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کے کھلے دشمن ہیں، پاک فوج کا ایک مکا پڑا تو یہ دور دور تک نظر نہیں آئیں گے۔

وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف سے منتخب نمائندوں کے ایک وفد نے ملاقات کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان کا مقدر نہیں، پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لیے بنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے جو 1965ء کی جنگ سے بھی اہم ہے ، 18 کروڑ پاکستانی اس جنگ میں اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے عوام کی ملکی سالمیت کی خاطر گھر بار چھوڑنے کی قربانی قوم پر احسان ہے۔