واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ بھارت کی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کی حمایت کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر باراک اوباما اور بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے درمیان ستمبر میں ملاقات کا انتظار ہے۔ نریندرا مودی کو سابقہ حکومت نے ویزا دینے سے انکار کر دیا تھا۔ موجودہ حکومت ان کو خوش آمدید کہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کونسل میں بھارت کی نشست کے لئے بھی حمایت کریں گے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جان کیری کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کی کی پالیسی میں ہم ساتھ دینا چاہتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ بے حد اچھی پالیسی ہے۔ جان کیری نے کہا بھارت کی معاشی ترقی خطے کے لئے بھی اچھی خبر ہے اور اس معاملے پر ان کی پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے بھی بات ہوئی ہے۔
تجارت میں اضافہ دونوں ہی ملکوں کے فائدے میں ہے۔ امریکہ اس میں ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہے۔