اقوام متحدہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA ) کے ترجمان کرس گنیس انٹرویو میں ایک سکول پر اسرائیلی حملے میں بچوں کے شہید ہونے پر روپڑے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کرس گنیس نے کہا یہ حملہ پوری دنیا کی تذلیل ہے۔ سکول میں فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے۔
فرش پر اپنے والدین کے ساتھ سوتے ہوئے بچے بھی اسرائیلی فوج کی بمباری کا نشانہ بن گئے
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ بار بار خبردار کیے جانے کے باوجود اسرائیل نے غزہ میں اقوام متحدہ کے ایک سکول پر تباہ کن حملہ کر کے بچوں سمیت 15 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس سکول میں فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کرس گنیس نے کہا ہے کہ یہ حملہ ’پوری دنیا کی تذلیل ہے۔‘