فلسطینی فٹبالر احد زقوت غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہلاک

Israel Bombing

Israel Bombing

غزہ (جیوڈیسک) فلسطین میں موجود کھلاڑی کی ہلاکت ان کے اپارٹمنٹ پر اسرائیلی فوجوں کے بم گرنے کی وجہ سے ہوئی۔

فلسطین کے سابق فٹبالر احد زقوت غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ہلاک ہو گئے۔ فلسطین میں جاری بمباری میں فلسطین کے سابق فٹبالر احد زقوت کی ہلاکت ان کے اپارٹمنٹ پر بم گرنے سے ہوئی۔

فلسطین کی جونئیر ٹیم سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے احد نے 1994ء میں مائیکل پلاٹینی سمیت فرانسسی سٹار فٹبالرز کے خلاف ایک دوستانہ میچ سے قومی ٹیم میں شامل ہوئے تھے۔

کچھ عرصہ قبل انہوں نے کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالیں اس کے علاوہ وہ فلسطین کے قومی ٹی وی پر سپورٹس پروگرام کے میزبان بھی رہے۔