لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان اور طاہر القادری سے مذاکرات کے لیے تیار ہے، 13 اگست کی رات تک عمران خان کو منانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
علامہ اقبال کے مزار پر جشن آزادی کی تقریبات کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حیرت ہے عمران خان طالبان سے مذاکرات کی بات کرتے ہیں، حکومت سے بات نہیں کرتے۔
ملکی ترقی اور استحکام کا تقاضہ ہے کہ لانگ مارچ اور انقلاب کو روکا جائے۔ وزیر ریلوے نے واضح کیا کہ 14 اگست کو جو قانون ہاتھ میں لے گا وہ خود ہی بھگتے گا۔