شکاگو (جیوڈیسک) ہوائی حادثے میں جاں بحق ہونے والے دنیا کے سب سے کم عمر پائلٹ حارث سلیمان کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ امریکی ریاست انڈیانہ میں حارث سلیمان کے جنازے میں شکاگو میں پاکستان کے کونسل جنرل سمیت لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
حارث اپنے والد بابر سلیمان کے ساتھ اپنے سنگل انجن کے طیارے کے ہمراہ دنیا کا چکر لگانا چاہتے تھے، تاکہ نادار طلبا کے لئے فنڈز اکٹھے کئے جاسکیں لیکن ان کا طیارہ ریاست ہوائی سے اڑتے ہی گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حارث کے والد کیپٹن بابر سلیمان حادثے کے بعد سے ابھی تک لاپتہ ہیں۔