پنجگور (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کےخاتون سمیت تین افراد کو قتل کر دیا۔
لیویز فورس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تحصیل پروم کے علاقے جوائین میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ضروری کاروائی کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پنجگور پہنچا دیا۔
فائرنگ کی فوری طور پر وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم انتظامیہ کی جانب سے مزید کاروائی کی جا رہی ہے۔