بنوں : راشن نہ ہونے کے باوجود متاثرین راشن پوائنٹس پر موجود

Bannu

Bannu

بنوں (جیوڈیسک) بنوں میں متاثرین شمالی وزیرستان راشن نہ ہونے کے باوجود راشن پوائنٹس پر راشن کے حصول کیلئے کھڑے ہیں عید گزارنے کے باوجود بھی یہ لوگ اس آس پر یہاں موجود ہیں کہ گیٹ کھلے اور وہ اپنے بچوں کیلئے راشن لے جاسکے۔ شمالی وزیرستان سے آنے والے متاثرین کی مشکلات بادستور جاری ہے۔

متاثرین کے مطابق وہ گذشتہ کئی دنوں شکایت کر رہے ہیں کہ انکی رجسٹریشن کی جائے اور اس سلسلے میں انھوں نے کئی مرتبہ وزیراعلی شکایات سیل میں اپنی شکایات بھی درج کرائی تاکہ وہ بھی اپنے بچوں کے ساتھ عید منا سکیں مگر عید گزرنے کے بعد بھی ابھی تک کوئی کروائی نہیں ہوئی۔

وہ اوہزاروں متاثرین موبائل سیم کے ذریعے رقم اور راشن سے محروم ہیں۔ ادھر سرکاری طور پر واضح کیا گیا ہے کہ یکم اگست سے 8 اگست تک وی ای پی مومنٹ نہیں ہوگی اور جبکہ نقد رقوم کی ادائیگی بھی بند کر دی گئی ہے۔