حکمران فوج کو اسلام آباد بلا کر سنگین غلطی کر رہے ہیں: سیف اللہ طاہر مغل

Saif Ullah Tahir

Saif Ullah Tahir

مصطفی آباد/للیانی: نااہل حکمرانوں کے خلاف لانگ مارچ عوام کی آواز بن چکی ہے، تحریک انصاف جمہوریت کی مضبوطی اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، حکمران فوج کو اسلام آباد بلا کر سنگین غلطی کر رہے ہیں۔

اب موجودہ حکمرانوں کا اقتدار میں رہنا چند دنوں کی بات ہے، حکمرانوں کی دھاندلی اور کرپشن کے خلاف تحریک انصاف بھر پور احتجاج کر ے گی، قوم اپنے حق کیلئے لانگ مارچ میں ضرور شرکت کرے گی، تحریک انصاف کا آزادی مارچ ملک و قوم کی تقدیر بدل دے گی، نام نہاد جعلی جمہوریت کے غبارہ سے ہوا نکال کر حقیقی جمہوریت کی راہ متعین کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما تحریک انصاف حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ ایک جمہوری نہیں فاشسٹ جماعت ہے جو آمر کی نرسری میں پلی ہے، یہ ثابت کریں گے کہ ان کی جمہوریت صرف اپوزیشن میں نظر آتی ہے ،اسی ن لیگ نے زرداری حکومت کے خلاف لانگ مارچ کیا تھا، نواز شریف عدلیہ کے معاملے پر باہر نکلے تھے۔ اس وقت انہوں نے کہا احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے قرار دیا تھا، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، آزادی مارچ کی راہ میں رکاوٹ کھڑی نہ کرے، انہوں نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کو استعفیٰ چیئرمین کے پاس جمع کرانے کا بھی کہہ دیا، آپشن صحیح وقت پر استعمال کیا جائے گا۔

مارچ ہر صورت میں ہو گا، کارکن رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد پہنچیں گے۔ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج ہو گا،ہم وہاں سے تب تک دھرنا ختم نہیں کریں گے جب تک اپنے مطالبات نہ منوا لیں، ہمارے تمام مطالبات جمہوری اور آئین کے مطابق ہیں کوئی مطالبہ آئین کے باہر نہیں۔ ہمارا مطالبہ مڈ ٹرم الیکشن کا بھی نہیں ہو گا مڈ ٹرم اس وقت ہوتا ہے جب الیکشن ٹھیک ہوں یہ تو سارا الیکشن ہی جعلی مینڈیٹ پر مبنی ہے اس دھاندلی زدہ الیکشن پر مڈ ٹرم نہیں ری الیکشن کی بات کریں گے۔