لاہور (جیوڈیسک) سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے حکومت کو تحریک انصاف کو 14 اگست کے آزادی مارچ کی اجازت دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جدوجہد کا مقابلہ سیاسی حکمت عملی سے ہی کرنا چاہئے ملک کسی محاذ آرائی اور ٹکرائو کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
اپوزیشن جماعتوں کا کوئی گر ینڈ الائنس بنا تو سیاسی فائدہ ڈاکٹر طاہر القادری اور چوہدر ی برادران کو ہی ہو گا۔ اس لئے میں پارٹی اور حکو مت کو مشورہ دونگا کہ وہ تحر یک انصاف کو 14اگست کے آزادی مارچ کی اجازت دیدیں۔
ادھر ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر قا نون رانا ثناء اللہ خاں کے بارے میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے سخت بیان اور وزارت کی بحا لی کے لئے آخری کوشش بھی ناکام ہو گئی۔ ان سے پروٹوکول گاڑیاں واپس لے لی گئی ہیں اور سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔