کراچی (جیوڈیسک) سی آئی ڈی پولیس نے مواچھ گوٹھ میں کارروائی کر کے لیاری گینگ وار کے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
سی آئی ڈی کے انسداد دہشت گردی ونگ کے سربراہ راجہ عمر خطاب کے مطابق سی آئی ڈی نے کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کارروائی کی جس میں لیاری گینگ وار کے 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ ملزمان اغوا برائے تاوان سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ ملزمان شہریوں کو شارٹ ٹرم کے لیے اغوا کر کے ان سے بھاری تاوان بھی طلب کیا کرتے تھے، ملزمان کے قبضے سے پولیس کی وردیاں، کلاشنکوف اور دستی بموں سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا۔