ریاض (جیوڈیسک) غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ وہ غزہ پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی ردعمل سے انتہائی مایوس ہیں۔ شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ غزہ کے نہتے شہریوں پر اسرائیلی حملے جنگی جرائم ہیں۔
شاہ عبداللہ نے خبردار کیا کہ ان حملوں سے غزہ کی نئی نسل کو تشدد کا پیغام جائے گا۔ مسلمان رہنماء اور عالمی برادری ریاستی دہشتگردی کے خلاف یکجا ہو جائیں۔
شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ مسلمان قائدین اور علماء اسلام کو دہشتگردوں کے ہاتھوں مغوی ہونے سے بچائیں۔