کراچی (جیوڈیسک) کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مو سلا دھار با رش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا، لیکن پانچ گرڈ اسٹیشن ٹرپ کر نے کے باعث شہر کے مختلف علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔ رات گئے اچانک شہر کے مختلف علاقوں آئی آئی چندریگر روڈ، کھارادر، میٹھا در، برنس روڈ، ایف بی ایریا، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، گلشن اقبال، ملیر، ایئرپورٹ، گلستان جوہر، شاہ فیصل کالونی، لانڈھی، کورنگی، گلشن معمار اور دیگر علاقوں میں تیز ہو اؤں اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
موسلا دھار بارش کے باعث حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا، بارش کے بعد مختلف سڑکوں پر پا نی جمع ہو گیا جبکہ ایف بی ایریا، نارتھ کراچی، گلشن اقبال، جیل چورنگی، کھارادر، میٹھادراور اطراف کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں 6 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی ہے۔
بارش کا یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب بلدیہ کے علاقے نیول کالونی اور سائٹ ایریا میں گھر کی دیواریں گر نے سے 2 افراد جاں بحق اور بچے اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔