ہتے فلسطینیوں کی موت کے باوجود امریکی صدر کی جانب سے اسرائیل کا بھرپور دفاع

Barack Obama

Barack Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے ہزاروں نہتے فلسطینیوں کی موت کے باوجود اسرائیلی بربریت کا کھل کر دفاع اور حماس پر الزمات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسرائیل سے حماس کے خلاف ’’آئرن ڈوم‘‘ پروگرام میں تعاون کریں گے۔

وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے باراک اوباما نے کہا کہ جنگ بندی کے اعلان کے کچھ ہی منٹ بعد حماس کی طرف سے حملے قابل مذمت ہیں، اسرائیل جنگ بندی پر قائم تھا لیکن حماس نے جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوجیوں کو اغوا اور ہلاک کیا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک خود پر راکٹ حملے اور اپنی سرحد پر سرنگیں برداشت نہیں کرسکتا لہٰذا ایسے حالات میں اسرائیل کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے اور ہم اسرائیل سے فلسطین میں حماس کے خلاف جاری اس کے ’’آئرن ڈوم‘‘ پروگرام میں تعاون کریں گے۔

باراک اوباما کا کہنا تھا کہ دوبارہ جنگ بندی پر عمل درآمد بہت مشکل ہے لیکن اگلی کسی بھی کوشش کے لئے ضروری ہے کہ حماس فوری طور پر اسرائیلی فوجی رہا کرے۔