مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے حکمرانوں کیخلاف عوامی جدو جہد کیلئے فیصلہ کن عوامی رابطہ مہم کا آغاز

MWM

MWM

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے حکمرانوں کیخلاف عوامی جدو جہد کیلئے فیصلہ کن عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیاگلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں میں کمیٹیوں کا قیام مرکزی مانیٹرنگ سیل سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی کی نگرانی میں اسلام آباد میں قیام کر دیا گیا صوبائی کمیٹیوں کی نگرانی صوبائی سیکرٹری جنرلز اور پولیٹیکل سیکرٹریز کریں گے ان خیالات کا اظہار عوامی رابطہ مہم کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے کیا

ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کے ورکرز گھر گھر رابطہ مہم کا آغاز شروع کریں گے جس کے ذریعے مہنگائی، بیروزگاری، لوڈشیڈنگ اور بدامنی سے ستائے عوام کو ان غیر آئینی اور دھاندلی کے ذریعے اقتدار پر قابض حکمرانوں کیخلاف جدو جہد کے لئے پیغام پہنچائیں گے حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا اندازہ ان کے وزرا کے بیانات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے

سید ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ ہم کسی ایک صوبہ یا کچھ اضلاع سے نہیں بلکہ پاکستان بھر سے نکلیں گے سیاچن کی گلیشئر سے لے کر کراچی اور گوادر کی ساحل تک ہمارے کارکنا ن سڑکوں پر ہونگے ان کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان عوام اور ملک کے محافظ ہیں حکمران اپنے ناجائز اقتدار کی تحفظ کیلئے فوج کو استعمال کرنے میں کامیاب نہیں ہونگے پرامن عوامی احتجاج کے راستے میں رکاوٹ ڈالے گئے

تو ملک بھر کے شاہراہوں اور چوراہوں پر دھرنے دینگے۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی، سیکرٹری جنرل سندھ علامہ مختار امامی، سیکرٹری جنرل خیبر پختونخواہ علامہ سبطین کاظمی، سیکرٹری جنرل بلوچستان علامہ مقصود ڈومکی، سیکرٹری جنرل آزاد جموں کشمیر علامہ تصور جوادی، سیکرٹری جنرل گلگت بلتستان علامہ نیئر مصطفوی نے شرکت کی۔