کراچی (جیوڈیسک) حکومت سندھ کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر موٹر سائیکل پر عائد ڈبل سواری پر پابندی رات بارہ بجے کے بعد ختم کر دی گئی۔
عید الفطر کے موقع پر سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظرڈبل سواری پر لگائی گئی پابندی کا دورانیہ مکمل ہو گیا۔ سیکریٹری داخلہ نیاز عباسی کی جانب سے پابندی کا نوٹیفکیشن 28 جولائی کو جاری کیا گیا تھا۔
جس کے مطابق پابندی کا اطلاق یکم اگست رات بارہ بجے تک رہے گا جبکہ ڈبل سواری پر پابندی سے خواتین ، بچے ، بزرگ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور صحافیوں کو استثنیٰ حاصل تھا۔ ڈبل سواری پر پابندی ختم ہو نے کے بعد موٹر سائیکل سوار ڈبل سواری پر گھومنے لگے۔