کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی ایک بارپھر معطل ہو گئی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈیفنس، کلفٹن، صدر، لیاری، گلشن اقبال اور لائنزایریا سمیت کئی علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ گزشتہ رات ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر جانے کے باعث کئی علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے بجلی معطل رہی۔
ڈیفنس، کلفٹن، صدر، لیاری، گلشن اقبال اور لائنز ایریا سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی۔ طویل بریک ڈاؤن کے بعد بھی ڈیفنس، کلفٹن، صدر اور گلشن اقبال میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر جانے سے پیدا شدہ بجلی کا تعطل دور کر دیا گیا ہے، مختلف علاقوں میں فالٹ کے باعث بجلی کا تعطل ہوا ہے، لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی۔