لانگ مارچ کی صورت میں بھی معاملات مذاکرات سے حل ہونگے؛ چوہدری سرور

Mohammad Sarwar

Mohammad Sarwar

لاہور (جیوڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ہونے کی صورت میں بھی معاملات مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہوں گے، عمران خان اور طاہر القادری ملکی مفاد کو مقدم رکھیں۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں تقریب کے بعد گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی اور طاہر القادری کے معاملے میں لچک دکھا رہی ہے۔ تحریک انصاف کے جائز مطالبات کو مان لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دھاندلی کے الزامات کے حوالے سے حکومت لانگ مارچ کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرے گی۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لچک اور سنجیدگی سے کام لینا ہو گا۔ جمہوریت قائم رہے گی تو ملک کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کو بھی فائدہ ہو گا۔