تیونس (جیوڈیسک) لیبیا میں حریف عسکری گروپوں کے مابین لڑائی تیز تر ہوتی جا رہی ہے۔ متعدد ملکوں نے اپنے شہریوں کو لیبیا سے نکالنا شروع کر دیا ہے۔
لیبیا میں اسلامی ملیشیا نے بن غازی شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یونان نے اپنے سفارتی عملے اور شہریوں کے انخلا کے لیے بحری جہاز روانہ کر ديا ہے۔
یورپی یونین نے عارضی طور پر اپنے بین الاقوامی ملازمین کو دارالحکومت سے نکال لیا ہے جبکہ فلپائن نے بھی اپنے شہریوں کو لیبیا چھوڑ دینے کا کہہ ديا ہے۔ اس سے پہلے برطانیہ۔
فرانس، یونان اور چین نے بھی اپنے اپنے شہریوں کو بحران زدہ اس ملک سے نکل جانے کا کہا تھا۔ ہفتے کے روز امریکا نے بھی طرابلس میں اپنے سفارتخانے کو بند کرتے ہوئے اپنے تمام تر سفارتی عملے کو تیونس منتقل کر دیا تھا۔