چنیوٹ (جیوڈیسک) آپریشن ضرب عضب کی کامیابی ملک میں امن کی ضامن ہے اور وہ دن دور نہیں جب ملک سے دہشتگردوں کا قلع قمع ہو جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف مسلمان حکمرانوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔
ماہ رمضان میں سینکڑوں بچوں اور عورتوں کو شہید کر دیا گیا لیکن امت مسلمہ کے حکمران اب بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام صلہ رحمی، روا داری، اخوت اور بھائی چارے کا درس دینے والا مذہب ہے، اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر انسانیت کی خدمت کرنے والے افراد عظیم ہیں۔