تائیوان میں گیس لیکج کے باعث دھماکوں سے 20 افراد ہلاک، 250 سے زائد زخمی

Taiwan

Taiwan

تائی پے (جیوڈیسک) تائیوان میں زیر زمین گیس کی لیکج کے باعث دھماکوں کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جب کہ 270 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تائیوان کے دوسرے بڑے شہر کاؤشیونگ میں امدادی ٹیموں کے اہلکار زمین سے خارج ہونے والی گیس کا جائزہ لے رہے تھے۔

کہ اچانک متعدد دھماکے ہو گئے جس کے نتیجے میں 5 فائر فائٹرز سمیت 20 افراد ہلاک جب کہ 270 زخمی ہو گئے۔ دھماکے اتنے شدید تھے کہ اس سے سڑک کا ایک بہت بڑٓا حصہ بھی زمین بوس ہو گیا اور قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، دھماکے کے بعد پورے شہر کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے دھماکے میں ہلاک اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منقتل کر دیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

کاؤشیونگ کے میئر کا کہنا تھا کہ دھماکوں کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا لیکن شہر میں متعدد پیٹروکیمکل کمپینوں نے سیوریج سسٹم کے ساتھ پائپ لائنیں بچھا رکھی ہیں جس کے اوپر بڑی تعداد میں مکانات اور فیکٹریاں قائم ہیں۔