منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے آئی ڈی پیز کیلئے عطیات

Minhaj Welfare Foundation

Minhaj Welfare Foundation

راولپنڈی (جیوڈیسک) اس موقع پر صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی سلطان نعیم کیانی اور تحریک منہاج القرآن کے نائب امیر عبدالجبار عباسی بھی موجود تھے۔

تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے امیر انار خان گوندل نے کہا کہ انقلاب مارچ کے دوران شاطر حکمران اسلام آباد میں فوج بلا کر اسے عوام سے لڑانا چاہتے ہیں ایسا ماضی میں ہوا نہ اب ہو گا غریب بچیوں کے ساتھ گینگ ریپ تینوں صوبوں سے زیادہ پنجاب میں ہو رہے ہیں کروڑوں خرچ کر کے جس ترقی کاڈھنڈورا میڈیا میں پیٹا جارہا ہے۔

ابھی تک اس کا ایک ذرہ بھی عوام تک نہیں پہنچا نااہل اور جھوٹے حکمرانوں کا یوم حساب قریب آپہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو فی صد بدعنوان مقتدر طبقات اٹھانوے فی صد عوام کے وسائل پر قابض ہیں۔ ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے جبکہ حکمرانوں کی کاروباری سلطنت خوب پھل پھول رہی ہے۔

انقلاب کے بعد قوم کی لوٹی گئی ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ اور اسلام آباد دھرنے کے دوران ہمارے کارکنوں کی استقامت ایک دنیا دیکھ چکی، اب کی بار دس گنا طاقت کے ساتھ آئیں گے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تو عوام کا سمندر سب کچھ بہا لے جائے گا۔