باکسر محمد علی کے گلووز چار لاکھ ڈالرز میں فروخت

Mohammad Ali

Mohammad Ali

اوہیو (جیوڈیسک) لیجنڈری باکسر محمد علی کے باکسنگ گلووز چار لاکھ ڈالرزمیں فروخت ہو گئے۔ امریکی ریاست اوہیو میں لیجنڈری محمد علی کے باسکنگ گلووز نیلامی کے لیے پیش کیے گئے۔

محمد علی اور باکسنگ کے دیوانوں نے نیلامی میں بڑھ چڑھ کر بولی لگائی، نمائش کے لیے پیش کیے جانے والے گلووز محمد علی نے 1971ء میں امریکی باکسر جو فریزر کے خلاف مقابلے میں پہنے تھے۔ عظیم باکسر کے گلوز کی قیمت چار لاکھ ڈالرز لگی۔