لاہور: شوہر نے بیوی کو تیزاب سے جلا دیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے بیگم کوٹ میں شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا، جس سے خاتون بری طرح جھلس گئی۔ بیگم کوٹ کی رہائشی اٹھارہ سالہ حسینہ بی بی نے چھ ماہ قبل گھر سے بھاگ کر قدیر نامی شخص سے شادی کی تھی۔

شوہر کے ساتھ گھریلو جھگڑے کے بعد حسینہ بی بی اپنے میکے آگئی، جب اُس کا شوہر اُسے لینے کے لیے آیا تو حسینہ بی بی نے ساتھ جانے سے انکار کردیا، جس پر طیش میں آکر ملزم قدیر نے اپنی بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔

متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں میؤ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ڈاکٹروں کے مطابق مذکورہ خاتون کے جسم کا بیس فیصد حصہ جھلس چکا ہے۔ پولیس نے ملزم قدیر کی تلاش شروع کردی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سے پورے ملک میں خواتین کو تیزاب سے جلانے کے واقعات میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے۔