بھارتی ریاست اترپردیش میں سانپوں کامذہبی تہوار منایا گیا

Snakes

Snakes

الہٰ آباد (جیوڈیسک) بھارت میں سانپوں کا مذہبی تہوار منایا گیا۔ جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں سانپوں کو دودھ پلایا شرکت کی۔ ریاست اتر پردیش کے شہر الہٰ آباد میں بھاررتی یاتریوں اور مقامی شہریوں نے اپنا مذہبی تہوار منایا۔

بھارتی عقیدے کے مطابق اس تہوار سے ان کی زندگی سے غم اور پریشانیوں اور بری قوتوں کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔ فیسٹیول میں سیکڑوں عقیدت مندوں نے ناگ دیوتا کی پوجا بھی کی۔