رائےونڈمیں بیٹے نے باپ اور سوتیلی والدہ کو قتل کردیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے نواحی قصبے رائےونڈ میں بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ اور سوتیلی والدہ کو قتل اور سوتیلے بھائی کو شدیدزخمی کر دیا۔ دوہرے قتل کا یہ واقعہ رائےونڈ کی کھو کھراں والی حویلی میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ایک شخص عبدالستار نے ڈھائی سال قبل اپنی اہلیہ نسیم بی بی کے انتقال کے بعد فرزانہ نامی خاتون سے دوسری شادی کر لی تھی۔

عبدالستار کے بیٹے مصطفےٰ کو اس شادی کا رنج تھا۔ ملزم مصطفےٰ نے آج معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے باپ اور سوتیلی والدہ کو قتل کر دیا۔ فائرنگ کی زد میں آ کراس کاڈیڑھ سالہ سوتیلا بھائی شعیب بھی شدید زخمی ہو گیا، جسے سر میں گولی لگی ہےاور اسے جنرل اسپتال منتقل کیا گیا ہے، ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔