کراچی (جیوڈیسک) رواں ماہ کراچی میں ہونے والی سکس ریڈ بال اور ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کیلئے 16 غیر ملکی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے، بھارت اور فلسطین کی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔
پاکستان بلئیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے بتایا کہ 17 اگست سے کراچی میں ہونے والی ایشین سکس ریڈ بال اور ٹیم چیمپئن شپ کیلئے بھارت، ایران، ہانگ کانگ، فلسطین، تھائی لینڈ اور ملائیشیاء کے ٹاپ کیوئسٹ ایکشن میں نظر آئیں گے۔
دونوں ایونٹ میں پاکستان کے 15 کیوئسٹ حصہ لیں گے جس میں سابق عالمی چیمپئن محمد آصف بھی شامل ہیں، جیمپئن شپ کی انعامی رقم 12 ہزار امریکی ڈالر ہے۔