اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف گزشتہ برس دہشتگرد حملے میں تباہ ہونے والی قائد اعظم ریذیڈنسی کا افتتاح 14 اگست کو کریں گے۔ ریذیڈنسی کی تعمیر میں 50 سے زائد ماہرین اور انجینئرز نے حصہ لیا۔
جبکہ گزشتہ 3 ماہ سے دن رات کام جاری رہا۔ چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے بتایا کہ انجینئرز اور صوبائی حکومت کی بھرپور محنت اور کوششوں سے قائد اعظم ریذیڈنسی کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور چودہ اگست کو اس کے باضابطہ افتتاح کیلئے وزیر اعظم کو دعوت دیدی گئی۔
چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ بحالی کے کام پر 15 کروڑ روپے لاگت آئی اور اسکی تعمیر بالکل اسی طرح کی گئی جیسے حملے سے پہلے یہ اپنی اصلی حالت میں موجود تھی۔