اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ 11 اگست کو ویژن 2025 جاری کر کے پاکستان کے نئے سفر کا آغاز کیا جائیگا جوکہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا روڈ میپ ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ 11 اگست 2014 کو ویژن 2025 وزیر اعظم میاں نواز شریف کی موجودگی میں جاری کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا کہ ویژن 2025 پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا روڈ میپ ہے
جس کی تیاری میں ایک سال سے زائد عرصہ لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویژن 2025 میں سات شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی جبکہ اس کی تیاری میں تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا گیا اور اس حوالے سے درجنوں چھوٹے بڑے اجلاس منعقد کیے گئے ہیں۔