ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہتھالہ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ہونے والے حادثے میں 2 جوان شہید جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔
ضلع ٹانک سے فورسز کی گاڑی ڈیرہ اسماعیل خان آ رہی تھی کہ ہتھالہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس سے سپاہی عمران اور تنویر شہید جبکہ سپاہی عرفان، طاہر، حوالدارسلیم، سپاہی علی اور شریف زخمی ہوئے، جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، جنھیں سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔