مون سون بارشوں کے بعد ڈیموں میں پانی کی سطح مستحکم

Dams

Dams

منگلا (جیوڈیسک) ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد ڈیموں میں پانی کی سطح مستحکم ہے۔ تربیلا ڈیم میں ایک دن میں پانی کی سطح میں چار فٹ اضافہ رکارڈ کیا گیا اور پانی کی سطح 1519.95 فٹ پر پہنچ گئی۔فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1519.95 فٹ رکارڈ کی گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں 4 فٹ اضافہ رکارڈ کیا گیا۔ ڈیم میں پانی انتہائی سطح سے 30 فٹ نیچے ہے۔

یہاں پانی کی آمد 2 لاکھ 69 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 67 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 47 لاکھ 99 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ منگلامیں پانی کی سطح 1224.80 فٹ اورڈیم میں مزید 17 فٹ پانی بھرنے کی گنجائش موجود ہے۔

ڈیم میں پانی کی آمد 42 ہزار 856 اور اخراج 15 ہزار کیوسک ہے۔جبکہ قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 60 لاکھ 70 ہزار ایکڑ فٹ رکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 57 ہزار 400 کیوسک ہے۔