حکومت ہمیں نظربند کرکے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماریگی، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ 14 اگست کو فیصلہ کن جنگ کا آغاز ہو گا اور اگر حکومت نے پارٹی قیادت کو نظر بند کرنے کی کوشش کی تو یہ اپنے پاوں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہو گا۔

اپنے ایک انٹر ویو میں تحر یک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے روکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، (ن) لیگ کو صرف اپوزیشن میں جمہو ریت نظر آتی ہے، حکومت ہمیں نظر بند کر کے اپنے پاؤںپر کلہاڑی مارے گی۔

نواز شر یف خود آصف زرداری کی حکو مت کیخلاف لانگ مارچ کر چکے ہیں اب ہمارے آزادی مارچ کو کیوں غیر جمہو ری کہتے ہیں، حکو مت سے مذاکرات کا وقت ختم ہو چکا ہے ہم نے پہلے تمام آپشنز استعمال کر لیے ہیں اور اب آخری آپشن کے طور پر ہم نے سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہم ایک سال سے زائد عر صہ تک (ن) لیگ کی حکو مت سے عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں مگر وہ ہماری بات کو سننے کو تیار ہی نہیں اور اب جب انکو یقین ہو چکا ہے۔

ہم حکو مت کیخلاف سڑکوں پر آ رہے تو اب حکو مت ہم سے مذاکرات کی باتیں کر رہی ہے لیکن اب مذاکرات کا وقت گزر چکا ہے اور ہر صورت 14 اگست کو آزادی مارچ ہو گا۔