حساس تنصیبات کے نقشے ظاہر کرنے پر بھارت گوگل سے ناراض

Google

Google

واشنگٹن (جیوڈیسک) گوگل کی جانب سے بھارت کے حساس علاقوں اور فوجی تنصیبات کے نقشے طاہر کیے جانے پر بھارت نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے جس کے سبب اُس کی درست جغرافیائی معلومات لیک ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی نے گوگل کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ فاتح نقشہ پاک بھارت سرحد کے قریب پٹھان کوٹ کے وشان کا تھا، جس نے وسیع علاقے کو ملٹری ایریا کا لیبل دیا۔

جریدے کے مطابق بھارتی حکومت گوگل سے خوش نہیں ہے۔ گوگل کی طرف سے اسپانسرڈ کیلیفورنیا کی کمپنی نے بھارت کے لیے نقشوں کے مقابلے کا انعقاد کیا۔ گوگل پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے نقشوں کے ذریعے بھارت کے حساس فوجی اڈوں اور تنصیبات کے مقامات کا انکشاف کر دیا۔

میپاتھن 2013 نامی مقابلے کا مقصد گوگل کی شرائط و ضوابط کے مطابق بھارت کے لیے گوگل میپ پر درست جغرافیائی معلومات کا نقشہ بنانا تھا۔ اس مقابلے کے فاتح پٹھان کوٹ کے وشان سائینی تھے پٹھان کوٹ مقبوضہ جمہوں کشمیر اور آزاد کشمیر کی سرحد کے قریب ہے۔

اسی خطے پر پاکستان اور بھارت نے 1947 سے 3 جنگیں لڑیں۔ جب ویشان سائینی نے گوگل میپ کو مقابلے میں اپنا نقشہ پیش کیا تو اس نے ایک وسیع علاقے کو شامل کرتے ہوئے اسے ملٹری ایریا کا لیبل دیا۔ جریدے کے مطابق بھارت میں نقشے پر اپنی مرضی سے کوئی لیبل نہیں کرسکتا۔