گزشتہ مالی سال میں تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ

Oil Production

Oil Production

اسلام آباد (جیوڈیسک) گزشتہ مالی سال تیل اور گیس کی مقامی پیداوار بڑھ گئی، ایک سال کے دوران تیل کی مقامی پیداوار میں تیرہ فیصد، جبکہ گیس میں دو فیصد اضافہ ہوا۔

ایک رپورٹ کے مطابق مالی سال دو ہزار تیرہ، چودہ کے دوران تیل کی اوسط مقامی پیداوار چھیاسی ہزار بیرل یومیہ رہی، جو ایک سال قبل چھہتر ہزار بیرل یومیہ کی سطح پر موجود تھی، اس دوران جون میں تیل کی پیداوار اٹھانوے ہزار، بیرل یومیہ کی ریکارڈ سطح پر بھی پہنچی، گیس کی مقامی پیداوار گزشتہ مالی سال تین ہزار، نو سو، چار، ملین کیوبک فٹ رہی۔