کوٹ مٹھن: ایکسئین محکمہ بلڈنگز ڈوئل چارج اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایڈوانس ادائیگیاں شروع کر دیں کنسٹرکشن ٹھیکیداروں کی چاندی کام ادھورا چھوڑ کر سرکاری خزانوں کو لاکھوں روپے کے ا نجکشن لگادئے۔۔ تفصیل کے مطابق افتخار احمد چوہدری ایکسئین محکمہ بلڈنگز راجن پور اور اضافی چارج EDO ورکس اینڈ سروسز راجن پور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ٹھیکیداروں کو ایڈوانس ادائیگیاں کر دیں جبکہ موقع پر کام ادھورا چھوڑ کر رفو چکر ہو گئے ہیں۔
ایسا ہی گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کوٹ مٹھن میں ہوا ری کنسٹرکشن گرلز پرائمری ہائیر سیکنڈری سکو ل کوٹ مٹھن میںٹھیکیدار اصغر گورچانی نے دو کمروں کی مکمل پے منٹ حاصل کرلی۔مگر موقع پر کھڑکیاں دروازوں میں ناقص میڑیریل کے استعمال سے کھڑکیاں ہینڈ اوور سے پہلے ہی ٹوٹ چکی ہیں کمروں تک سولنگ کا کام تاحال شروع نہیں ہو سکا۔ کمروں کے اطراف میں ٹھیکیدار نے مٹی بھی سکول کے میدان سے اٹھا کر لگادی جس سے لاکھوں روپے بچانے کی غرض سے سکول کے میدان کا بیڑا غرق کر رکھا ہے ۔عوامی سماجی حلقوں میں اللہ وسایا،خواجہ بخش،محمد بلال ،شاہد حسین، محمد حسین،و دیگر نے کمشنر ڈیرہ غازیخان، چیف سیکرٹری پنجاب لاہور اور وزیر ِ اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ دوہرے چارج کا ناجائز استعمال کرنے والے افتخار چوہدری سے ای ڈی او ورکس کا چارج واپس لے کر کوئی اور تعینات کیا جائے تاکہ ضلع راجن پور میںترقیاتی کام وقت پر مکمل ہوسکیںاور کرپشن بھی تھم سکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوٹ مٹھن: ان پڑھ سکیلڈ ورکر بھرتی کا جھانسہ دیکر لوگوں سے پیسے بٹورنے لگا بیٹے کو ایوننگ کلاس میں تعینات کرا رکھا ہے 1998 سے تعینات فورمین اپنے ہی محسن کو ڈسنے لگا مینیجر،اور ڈویژنل مینجر سے کاروائی کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق اکرم،اسلم، محمد حسن، دلشاد، زوہیب،ایاز، مشتاق، فاروق و دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ان پڑھ عبدالعزیز جو کہ ٹیوٹا میں سکیلڈ ورکر پر تعینات ہے۔
اس نے جعلی مڈل کی سند تیار کر کے ٹیوٹا میں بھرتی ہوا اور اپنے بیٹے کو بھی تعینات کرا رکھا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس نے ہم سے دس دس ہزار روپے لیکر ہمیں ٹیوٹا میں بھرتی کرنے کا وعدہ کیا جو ا ب مکر گیا اور رقم دینے سے بھی انکاری ہے،اس کے علاوہ اس شخص جعلی سندیں بنواکر دینے کے بھی پانچ پانچ ہزار روپے وصول کرتا رہتا ہے ۔انہوں نے ٹیوٹا منیجرملک ریاض احمد اور ڈی ایم سے مطالبہ کیا کہ ان پڑھ سکیلڈ ورکرکو فوری طور پر ڈیوٹی سے فارغ کیا جائے اور اس کے خلاف محکمانہ انکوائری تشکیل دیکر ہمارے پیسے ہمیں واپس دلائے جائیں۔