زمبابوے اور جنوبی افریقہ کا واحد ٹیسٹ 9 اگست سے شروع ہوگا

Zimbabwe,South Africa

Zimbabwe,South Africa

ہرارے (جیوڈیسک) زمبابوے اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ 9 اگست سے ہرارے سپورٹس کلب میں شروع ہو گا۔

جنوبی افریقن ٹیم واحد ٹیسٹ کے علاوہ زمبابوے سے تین ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 17 اگست، دوسرا 19 جبکہ تیسراون ڈے 21 اگست کو کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز کے بعد زمبابوے میں تین ملکی ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی جس میں میزبان ٹیم کے علاوہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔