عمران خان نے استعفے طلب کر لیئے، حامدالحق کادعویٰ

Hamid-ul-Haq

Hamid-ul-Haq

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حامدالحق نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی سے استعفے طلب کرلئے ہیں۔

خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے 16 اراکین قومی اسمبلی نے آزادی مارچ کے سلسلے میں 4 اگست کواجتماعی استعفے عمران خان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیاہ ے۔ تحریک انصاف کے 16 اراکین قومی اسمبلی 4 اگست کو پارٹی اجلاس میں اجتماعی استعفے عمران خان کے حوالے کریں گے۔ گفتگو میں رکن قومی اسمبلی کے رکن انجنیئر حامدالحق نے بتایا کہ اراکین قومی اسمبلی سے استعفے عمران خان نے طلب کئے ہیں اورہم پارٹی قیادت کے ہر حکم پر لبیک کہیں گے۔

انجینئر حامد الحق نے کہاکہ عمران خان تیرہ اگست کو اجتماعی استعفے اسپیکر قومی اسمبلی کو دیں گے۔ حامدالحق کایہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج ملک میں انتخابی عمل درست کرنے کے لئے ہے۔ ہم جانتے ہیں نتائج اچھے نہیں ہوں گے لیکن انقلاب کے لئے ایسے اقدامات ضروری ہیں۔