سیاسی بونوں اور مفاد پرست سیاستدانوں کے ٹولے نے چائے کی پیالی میں شور برپا کر رکھا ہے۔عرفان دولتانہ

PML N

PML N

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ سیاسی بونوں اور مفاد پرست سیاستدانوں کے ٹولے نے چائے کی پیالی میں شور برپا کر رکھا ہے۔ چھوٹی چھوٹی امیدوں کے لئے وہ نہ صرف عوام کو گمراہ کر رہے ہیں بلکہ ملکی ترقی کا پہیہ رواں دیکھ کر حواس باختہ ہو چکے ہیں اور نام نہاد لانگ مارچ اور انقلاب کے نام پر ترقی کے اس عمل کو روکنا چاہتے ہیں۔

ایک بیان میں ایک جانب گجراتی اقتدار کی بھیک کا کشکول اٹھائے کنٹینر بابا کے دربارپر حاضری دیتے ہیں’ تو کبھی سونامی خان کے حواریوں کو اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے اور عوام اس کی پالیسی سے بہت خوش ہیں مگر چند لوگ نہیں چاہتے کہ ملک ترقی کرے اور عوام خوشحال ہوں۔یہ وہی لوگ ہیں جو سیاسی نظام کے خلاف ہیں ،یہ اپنی شکست کا بدلہ پوری قوم سے لینا چاہتے ہیں،عوام کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش میں مصروف ہیں مگر ان کی اصلیت عوام کے سامنے آچکی ہے عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے، ان میں سے کسی ایک لیڈر کے پاس بھی عوامی طاقت نہیں ہے۔