حکمرانوں نے آرٹیکل 245 کا نفاذ کر کے جمہوریت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ سعدیہ سہیل رانا

PTI

PTI

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے آرٹیکل 245 کا نفاذ کر کے جمہوریت کو خطرے میں ڈال دیا ہے تحریک انصاف ہمیشہ سے کہتی آئی ہے کہ مسلم لیگ ن خود اپنی حکومت کی بڑی دشمن ہے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران اوچھے ہتھکنڈوں پراُتر آئی ہے۔

آرٹیکل 245کا نفاذ غیر آئینی ہے اس لیے ہم نے اس کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جہاں سے امید ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں بوکھلاہٹ کے شکار ہیں مگر حکمرانوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے اپنے اقتدار کو بچا نہیں سکیں گے 14اگست کے آزادی مارچ کا مقصد عوام کو نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلا کر ملک کو بچانا ہے ۔ عوام بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مر رہے ہیںاور حکمران سوئے ہوئے ہیں۔