اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے آزادی مارچ کے لئے کارکنوں کو مکمل تیار کرنے کے لئے رہنماؤں کو خط لکھ دیا۔
عمران خان کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ روکنے سے متعلق کوئی آپشن زیر غور نہیں لہذا کارکن آزادی مارچ کے لئے تیار رہیں، 14 اگست کو فیصلہ کن جنگ ہو گی اور اب ملک میں تبدیلی آکر ہی رہے گی۔ انہوں نے خط میں لکھا کہ ملک میں تبدیلی کے لئے 18 سال سے جاری جدوجہد کا ثمر ملنے ولا ہے جس کے لئے کارکن اپنا کردار ادا کریں۔
عمران خان نے اپنے خط میں رہنماؤں کو ہدایت کی کہ پنجاب کے تمام شہروں میں 6 اور 7 اگست کو 800 رجسٹریشن کیمپ لگائے جائیں جب کہ کارکن تمام بڑے شہروں میں موٹر سائیکل ریلیاں بھی نکلایں۔