پروازوں کو خطرات، اقوام متحدہ نے ٹاسک فورس قائم کر دی

United Nation

United Nation

مونٹریال (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے شہری ہوا بازی کے تعاون سے تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں پروازوں کو لاحق خطرات کم سے کم کرنے کیلئے ٹاسک فورس قائم کر دی گئی۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یوکرین میں ملائیشین طیارہ گر کر تباہ ہونے کے تناظر میں قائم کی جانے والی ٹاسک فورس کے قیام کا مقصد عوام کو بروقت متعلقہ افراد کو درست اطلاعات پہنچانا ہے۔

یہ ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ مونٹریال (کینیڈا) میں اقوام متحدہ کی انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی طرف سے انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا) اور سول ایئر نیوی گیشن سروسز آرگنائزیشن، ایئرپورٹس کونسل انٹرنیشنل کے منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ شہری ہوا بازی کا عالمی ادارہ فروری 2015ء میں اعلیٰ سطحی سیفٹی کانفرنس بلائے گا جس میں ادارہ کے 191 رکن ممالک شرکت کریں گے۔