فرانس نے ہیلی کاپٹر بردار جنگی بحری جہازوں کی فراہمی بند کر دی، روس کا خود بنانے کا اعلان

Russia

Russia

ماسکو (جیوڈیسک) روس کا فرانس کی طرف سے ہیلی کاپٹر بردار جنگی بحری جہازوں کی عدم فراہمی پر ایسا جہاز خود بنا نے کا اعلان دیا ہے۔

روس کے نائب وزیر اعظم دمیتری روگوزین نے اعلان کیا ہے کہ اگر فرانس نے روس کے ساتھ کئے گئے سمجھوتہ کو توڑ کر روس کو ہیلی کاپٹر بردار جنگی بحری جہازوں کی فراہمی سے گریز کیا تو روس ایسا جہاز خود بنائے گا۔

ان کے مطابق فرانس کو چاہئے کہ وہ ایک پراعتماد شریک کار کے طور پر سامنے آئے ورنہ روس کو طیارہ بردار جنگی بحری جہاز خود بنانے پڑیں گے۔