کوالالمپور (جیوڈیسک) اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملائشیا میں مظاہرہ کیا گیا۔ ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہزاروں افراد اسرائیلی جارحیت کے خلاف سڑکوں پر نکلے اور غزہ میں جاری اسرائلی فوج کی بربریت روکنے اور غزہ کو آزاد کرنے کا مطالبہ کیا۔
شرکا نے امریکا سے اسرائیل کی منہ زوری روکنے کے مطالبے کے پوسٹر اٹھائے ہوئے تھے۔
غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں پر اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکے ہیں لیکن انسانیت کے اس قتل عام پر امریکا سمیت تمام عالمی برادری صرف مذمتی بیانات تک محدود ہے۔