کراچی (جیوڈیسک) سانحہ سی ویو کے ذمے داروں کے تعین اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات مرتب کرنے کے لیے قائم سندھ حکومت کے تحقیقاتی کمیشن کا پہلا اجلاس اتوار کو طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیشن کا اجلاس اتوار کی دوپہر سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو سندھ کے دفتر میں ہو گا۔ اجلاس میں سینیئر ممبر ملک اسرار، سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن انعام اللہ دھاریجو اور سیکریٹری داخلہ نیاز عباسی شرکت کریں گے۔ سندھ حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق تحقیقاتی کمیشن 5روز میں رپورٹ پیش کرے گا۔