کامن ویلتھ گیمز، میڈلز کی دوڑ میں انگلینڈ کی پہلی پوزیشن مستحکم

Common Wealth, Games

Common Wealth, Games

گلاسگو (جیوڈیسک) گلاسگو میں جاری کھیلوں کے میگا ایونٹ میں نویں روز ایتھلیٹکس کے ایونٹس ہوئے۔ بیڈ منٹن میں انفرادی اور ٹیم مقابلے شیڈول تھے۔

ٹیبل ٹینس میں کھلاڑیوں کے دلچسپ مقابلے ہوئے جبکہ باکسرز نے بھی خوب زور دکھایا۔ کھیلوں کے اس ایونٹ کی پوائنٹس ٹیبل پر انگلش کھلاڑیوں کی زبردست پرفارمنسسز کے باعث ٹیم کو 48 طلائی سمیت 140 تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن دلانے میں کامیاب ہوئے۔

آسٹریلیا کی ٹیم 40 گولڈ سمیت 124 تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کینیڈا کی 30 طلائی سمیت 75 تمغوں کے ساتھ تیسری جبکہ میزبان سکاٹ لینڈ کی چوتھی پوزیشن ہے۔ پاکستان کے حصے میں ابھی تک صرف تین ہی تمغے آ سکے ہیں تاہم باکسنگ کے فائنلسٹ محمد وسیم آج ایک میڈل دلا کر پاکستان کے تمغوں کی تعداد بڑھائیں گے۔