ریڑھی گوٹھ منشیات کا گڑھ بن گیا بچے اور خواتین بھی نشے میں مبتلا

Drugs

Drugs

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی ساحلی پٹی کا اہم علاقہ ریڑھی گوٹھ منشیات کا گڑھ بن گیا، بڑے پیمانے پر ہیروئن، چرس، افیم اور کچی شراب کی کھلے عام فروخت سے سیکڑوں مردوں سمیت عورتیں اور بچے بھی منشیات کے عادی بن گئے، 10 سال میں 200 سے زائد مرد، عورتیں اور بچے نشے کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں، ہیروئن پینے والوں میں اکثریت عورتوں کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق روزنامہ ’’دنیا‘‘ کی جانب سے ملیر کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں کیے گئے سروے کے مطابق ریڑھی گوٹھ بیس برسوں سے منشیات کا گڑھ بنا ہوا ہے جہاں کھلے عام منشیات سپلائی ہونے کے ساتھ ساتھ فروخت بھی ہورہی ہے، علاقے کے سیکڑوں مرد، عورتیں اور بچے منشیات کے عادی بن چکے ہیں۔