دعوی کرتی ہوں، نواز حکومت کے رہتے سندھ سے لوڈ شیڈنگ کا ختم نہیں ہو سکتی نفیسہ شاہ

Sayeda Nafisa Shah

Sayeda Nafisa Shah

کراچی (جیوڈیسک) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے اور میں دعوے سے بول رہی ہوں کہ ن لیگ کی جب تک حکومت ہے تب تک سندھ کے عوام یہ جان لیں کہ سندھ سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہیں ہوسکتا، جس حکومت کا وفاقی وزیر داخلہ کمزور ہو اور اپنی نااہلی کے سبب اپنا چارج چھوڑ نے کاکہے تو و۔ہ حکومت نااہل ہی کہی جاسکتی ہے

جو حکومت چند لاکھ کی آبادی کو نہیں سنبھال سکتی وہ کروڑوں عوام کو کیسے سنبھال سکتی ہے، اسلام آباد کو فوج کے حوالے کرنے کے بعد مسلم لیگ نواز حکومت کی ناکامی کھل کر سامنے آگئی ہے، 14اگست اہل وطن آزادی کے دن کے طور پر مناتے ہیں، اس روز حکومت علامہ طاہر القادری اور عمران خان کے آزادی مارچ کو طاقت کی بجائےجمہوری طریقے سےبات چیت سے ختم کرنے کی کوشش کرے، طاقت کے استعمال سے پاکستان کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، پیپلز پارٹی نہ کسی فساد کا کبھی حصہ بنی ہے۔